حجر اسود اور رکن یمانی کے اردگردغلاف کعبہ کڑھائی سے مزین کر دیا گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
شاہ عبدالعزیز کسوہ کمپلکس کے ماہرین نے مسجد الحرام میں حجر اسود اور رکن یمانی کے اوپر غلاف کعبہ کے سادہ کناروں کوسنہرے دھاگے کی کڑھائی سے آرستہ کر دیا ہے۔
کسوہ کمپلکس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق کمپلکس کے چھ ماہرین نے یہ تمام کام 20 دن میںمکمل کیا ہے۔حجر اسود اور رکن یمانی کے اوپرغلاف کعبہ کے کنارے کی کڑھائی میں دس، دس دن صرف ہوئے ہیں۔ماہرین کی کوشش رہی ہے کہ اس کام کے دوران طواف کرنے والوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ حجر اسود اور رکن یمانی کے قریب سے زائرین کسی دشواری کے بغیر گزر سکیں۔


کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلکس کے سیکریٹری نے کہا کہ حجر اسود اور رکن یمانی پر غلاف کعبہ کے کناروں کی سلائی اور کڑھائی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اعلی معیار کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کناروں کی کڑھائی میں سنہرے رنگ کے دھاگے استعمال کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غلاف کعبہ کی اصلاح ومرمت پر مامور ادارہ مسلسل نگرانی کرتا ہے۔ اور کسی بھی خامی یا گڑ بڑ کی صورت میں فوری طور پر اس کی اصلاح کردی جاتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More