مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو آب زمزم اور عرق گلاب سے غسل دیدیا گیا ۔سالانہ تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔
خانہ کعبہ کی غسل کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق حکام بھی شریک ہوئے۔بیت اللہ کی اندرونی دیواروں کو اور فرش کو غسل دینے کے لیے آب زم زم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔ غسل کعبہ کے بعد خانہ کعبہ کو عود، عرق گلاب اور بخوز کی خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔
غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے آغاز میں خانہ کعبہ کے کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا۔