کینیڈی خاندان ایک بار پھر امریکی صدارتی انتخاب کے اکھاڑے میں اترنے کےلئے تیار

نیویارک(پاک ترک نیوز)
سابق امریکی صدر جان ا یف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ کینیڈی جونیئر نے 2024 میں ہونے والے امریکہ میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اسکے لئے تیار ہیں۔
گذشتہ روزامریکی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے مقبول ترین سیاسی خاندان کے رکن نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کےپلیٹ فارم سے صدارتی انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کینیڈی نے نیو ہیمپشائر میں ہونے والی تقریب میں کہا کہ میں نے سب سے بڑی رکاوٹ کو عبور کر لیا ہے۔ میری بیوی نےانتخاب لڑنے کے لئے سبز جھنڈی دکھا دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ”میں اس کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔ہاں اب میں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں،”۔
یاد رہے کہ رابرٹ کینیڈی جونیئر، آنجہانی سینیٹر رابرٹ کینیڈی کے بیٹے اور آنجہانی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More