کویتی حکومت تین ماہ بعد ہی مستعفی

 

کویت سٹی (پاک ترک نیوز) خلیجی ملک کویت میں حکومت نے اپنی تشکیل کے بمشکل تین ماہ بعد ہی مستعفی ہو گئی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی KUNA کے مطابق، وزیر اعظم شیخ احمد نواف الصباح نے پیر کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ ملک کے ولی عہد کو پیش کر دیا۔
ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح، جنہوں نے امیر کی زیادہ تر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، نے گزشتہ سال شیخ احمد کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا اور مالی اصلاحات میں رکاوٹ پیدا کرنے والے جھگڑے کو ختم کرنے کے لیے پچھلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے بعد قبل از وقت قانون سازی کے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More