ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،تدفین جمعہ کو ہوگی

تہران(پاک ترک نیوز) ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا۔ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعے کی شب مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔
صدر ابراہیم رئیسی کی آخری رسومات کا آغاز تبریز سے شروع ہوگا۔ قم، تبریز، تہران اور مشہد میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔دارالحکومت تہران میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بدھ کا ادا کی جائے گی۔ ایرانی صدر اور دیگر کی نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔ایران کے صدر کی آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ آج تبریز سے شروع ہوگا۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ صدر رئیسی اور جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی میتیں تبریز سے قم لائی جائیں گی جہاں تعزیتی تقریب منعقد ہوگی۔
ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعے کی شب مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔ آیت اللّٰہ آل ہاشم کی تدفین جمعہ کو تبریز میں کی جائے گی جبکہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر کی تدفین مراغہ شہر میں کی جائے گی۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اتوار ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کے جسد خاکی گزشتہ روز ملبے سے ملے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More