انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے پہلی جنگ عظیم میں شکست کے بعد خلافت عثمانیہ کے خاتمے اور جدید ترک ریاست کی بنیاد رکھنے کے لئے مصطفے کمال اتا ترک کی قیادت میں ترکیہ کے برطانیہ کی سرکردگی میں جنگ کے فاتح یورپی ملکوں سے تاریخی معاہدہ لوزان کو 100برس مکمل ہونے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج لوزان امن معاہدے کی 100 ویں سالگرہ ہے۔ جو ہماری تاریخ کے اہم موڑ میں سے ایک ہے۔
ترکی کے صدر نے پیر کے روز لوزان کے معاہدے پر دستخط کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر جو کہ 1923 میں جدید ترک ریاست کو تسلیم کرنے والا تاریخی معاہدہ تھا۔ترک قوم کے نام پیغام میں کہا کہ مکمل آزادی کے لیے ہماری معزز قوم کی خواہش نے لوزان امن معاہدے کے مذاکرات اور دستخط کے عمل کے دوران خود کو بہت مضبوطی سےکھڑا کیا۔ تمام تر غربت اور نا ممکنات کے باوجود یہ دستاویزجس نے ہماری جنگ آزادی کو فتح تک پہنچایا۔ اب بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ ہماری راہیں روشن کرتا ہے اور مشکل حالات میں جدوجہد کرنے کا عزم دیتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ترکیہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔جو حقوق ہم نے لوزان کے معاہدے سے حاصل کیے ہیں ان کا پختہ دفاع کرتے ہوئے ہم نئے اقدامات کے ساتھ اپنے ملک کے فوائد کو مضبوط کریں گے۔
اردگان نے جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفی کمال اتاترک کے ساتھ اپنے ساتھیوں، شہداء اور سابق فوجیوں کے لیے بھی اپنے احترام کا اظہار کیا۔
اگلی پوسٹ