سی آئی ایس ملکوں کےرہنما کرغزستان کے دارالحکومت میں جمع ہوں گے۔

بشکیک(پاک ترک نیوز)
کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ اسٹیٹس (سی آئی ایس) کے رکن ممالک کے رہنما 13 اکتوبر کو کرغزستان کے شہر بشکیک میں ہونے والے گروپ کے آئندہ سربراہی اجلاس میں تجارتی تعلقات اور اقتصادی تعاون سمیت وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یہ بات بدھ کے روز یہاں رغیزستان کیخارجہ پالیسی کے شعبے کے سربراہ مراتبیک ازیمباکیف صحافیوں کو بتائی۔ تاہم انہوں نےسربراہی اجلاس کے شرکاء کی فہرست کا انکشاف نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس سربراہان کی کونسل کا اجلاس 13 اکتوبر کو بشکیک میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت جمہوریہ کرغزستان کے صدر سیدر جاپاروف کریں گے۔ آنے والے اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ جنکا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینا اور مضبوط کرنا ہے۔ دولت مشترکہ تجارت اور اقتصادی اور ثقافتی اور انسانی ہمدردی کے شعبوں میںتعلقات کے فروغ پر بھی غور کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More