پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 66ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور

کراچی (پاک ترک نیوز) پا) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹ پہلی بار 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 1436 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اجارہ سکوک اجراء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رواں مالی سال معیشت کو چیلنجز کا سامنا رہا تاہم آئی ایم ایف معاہدے نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے جبکہ ڈالر کا بھاو ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوکر 29.3 فیصد ہوئی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ ترقی کا ماحول ساز گار رہے اور معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو۔ حکومتی پیپرز کی اسٹاک ایکسچینج میں نیلامی سرمایہ کاری کو وسعت دے گی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں نیلامی لاگت کم کرے گی اور شفافیت لائے گی۔
نگراں وزیراعظم نے حکومت پاکستان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 48پیسے کی کمی سے 283روپے 63پیسے کی سطح پر آگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More