سویڈن کی نیٹو رکنیت کا معاملہ۔ اسٹولٹن برگ جلد ترکیہ کا دوہ کریں گے

برسلز (پاک ترک نیوز)
نیٹو کی رکنیت کے لئےسویڈن کی درخواست پر ترکیہ کی حمایت حاصل کرنے کے لئے جلد ہی نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ ترکیہ کا دورہ کریں گے۔
بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہےکہ انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں صدر رجب طیب اردوان سے بات کی تھی اور مستقبل قریب میں انقرہ کا بھی دورہ کریں گے۔ تاکہ ہم سویڈن کے ساتھ تیزی سے ممکنہ الحاق کو کیسے یقینی بنائیں۔ اوسلو میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے بھی شرکت کی۔بلسٹروم نے اجلاس کے آغاز میں کہا کہ "وقت آ گیا ہے کہ ترکیہ اور ہنگری سویڈن کی رکنیت کی درخواست کی توثیق کریں۔”بلسٹروم نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں۔جبکہ ترکیہ کی جانب سے سویڈش حکومت کے اقدامات کو تا حال نہ کافی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ سویڈن میں آج بھی پی کےکےکھلے عام ترکیہ کے خلاف مضموم کاروائیوں میں ملوث ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More