اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہوگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات اور نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔اجلاس اب 16 مئی منگل کو ہو گا، اجلاس میں قومی سلامتی امور زیرغور آئیں گے، عسکری اور سول قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔