نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہونے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عام انتخابات 2024کے بعد بننے والی نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری کو ہونے کاامکان ہے۔
آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت انتخابات کے بعد 21 روز کے اندر نئی اسمبلی کا اجلاس ہو گا، افتتاحی اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، افتتاحی اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کریں گے اور ارکان سے حلف لیں گے۔
الیکشن کے بعد 14 روز کے اندر نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن ہوگا، ارکان کے نوٹیفکیشن کے بعد 60 خواتین اور 10 اقلیتی نشسیں ملیں گی جبکہ آزاد ارکان کو 3 روز کے اندر کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More