رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا ،پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان

 

پشاور (پاک ترک نیوز) رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ماہ رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب دس بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔
22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی، محکمہ موسمیات کے مطابق سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب جبکہ چاند 7 بج کر 32 منٹ پر غروب ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More