اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیئے، 17.4 ارب کے علاوہ جولائی میں بھی 10 ارب روپے جاری کئے گئے تھے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ کو طلب کیا تھا۔