ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی سپریم کورٹ نے منگل 21 مارچ کو مملکت بھر میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سرکاری میڈیا مطابق سپریم کورٹ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے یکم شعبان 21 فروری کو تھی۔
بیان کے مطابق مملکت میں تمام مسلمان ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے منگل 21 مارچ (29 شعبان) کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔
سپریم کورٹ نے اپیل کی کہ جو شخص براہ راست یا دوربین سے رمضان دیکھے وہ پہلی فرصت میں قریبی عدالت یا سرکاری دفتر پہنچ کر اپنی شہادت قلمبند کرائے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کی نظر تیزہے وہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود رویت ہلاک کمیٹیوں میں شمولیت اختیار کریں۔