ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی حکومت نے مہنگی ترین لیگ کیلئے انڈین پریمیئر لیگ کے مالکان کے ساتھ بات چیت کی ہے۔سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی تھی۔
سعودی حکام نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مہنگی ترین لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔
سعودی عرب نہ تو فارمولا 1 گرینڈ پرکس کے ذریعے کھیلوں کے منصوبوں سے مطمئن ہے اور نہ ہی LIV گالف میں کی گئی سرمایہ کاری سے، سعودی عرب اگلے پراجیکٹ میں دنیا کے مہنگے ترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے اور سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کا امکان ہے۔