لاہور(پاک ترک نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی۔
گاڑی کی رجسٹریشن کی مد میں91لاکھ 10ہزار656روپے ادا کئے گئے ہیں ۔رجسٹرڈ کرائی گئی گاڑی رینج روور ہے اور نجی سوسائٹی کے نام پر رجسٹرڈ کی گئی ہے ۔
گاڑی پرائیویٹ کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل پنجاب کے محکمہ ایکسائز میں لمبرگنی رجسٹرڈ کی گئی تھی جس پر 45 لاکھ 32 ہزار روپے ٹیکس کیا گیا تھا ۔