نگران وزیراعظم کیلئے حفیظ شیخ اور ایک ریٹائرڈ جج کا نام شامل ہے ،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے شارٹ لسٹ ہونیوالوں میں حفیظ شیخ اور ریٹائرڈ جج کا نام بھی شامل ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہو جائے گا۔اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل نہیں۔سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔نگران وزیراعظم کے لیے اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور ہے، مخدوم احمد محمود، شاہد خاقان عباسی اور حفیظ شیخ کے ناموں پر مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے کہ حفیظ شیخ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ اور پھر وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں، وہ سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی رہے، انہیں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں شکست ہوئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More