دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے یکم مئی تک نام بھجوانے ہیں، 25 مئی تک اسکواڈ میں رد و بدل کے بعد آئی سی سی کی منظوری لینا لازمی ہوگی۔
پاکستان کے اسکواڈ میں 17، 18 کھلاڑیوں کو رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ آئرلینڈ روانگی سے قبل مختصر کیمپ بھی لگائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آئرلینڈ میں تین اور انگلینڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ انگلینڈ سے ورلڈ کپ 2024کیلئے امریکہ روانہ ہوگا۔
پاکستان ٹیم 7 مئی کو آئرلینڈ روانہ ہوگی، سیریز 10 مئی کو شروع ہوگی جبکہ انگلینڈ میں سیریز کا 22 مئی سے آغاز ہوگا۔اسکواڈ کے علاوہ غیرملکی ہیڈ کوچز، اسسٹنٹ کوچ کا اعلان بھی نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر ہوگا۔
وائٹ بال اور ریڈ بال ہیڈ کوچز کےلیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More