ایشیا کپ اور افغان سیریز کیلئے قومی ٹیم کااعلان کردیا گیا

لاہور(پاک تر ک نیوز) ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔
اعلان کردہ سکواڈ میں بابراعظم کپتان اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں ۔قومی سکواڈ میں فہیم اشریف کو بطور آل رائونڈر شامل کیا گیا ہے ۔
اعلان کردہ دیگر سکواڈ میں حارث رئوف ،محمد وسیم جونیئر ،شاداب خان،عبداللہ شفیق ،امام الحق ،سعود شکیل ،محمد نواز، اسامہ میر ،نسیم شاہ، شاہین آفریدی،طیب طاہر ،افتخار احمد ،سلمان علی آغا،فخر زمان شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More