ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا منفرد انداز میں اعلان،شائقین خوش

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔
پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خان، صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان دو بچوں انگس اور ماٹلڈا نے پریس کانفرنس کرکے کیا تھا، جس دنیا بھر کے شائقین کو حیرت زدہ کردیا تھا، یہ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا اور نرالہ واقعہ تھا جسے خوب سراہا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More