قومی ٹیم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کرنے کیلئے ڈونیڈن پہنچ گئی

ڈونیڈن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن پہنچ گئی ۔
سیریز کا تیسرا میچ بدھ 17 جنوری کو ہوگا جس کے لیے گرین شرٹس ڈونیڈن پہنچ گئی ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان کیویز کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
نیوزی لینڈ نے ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کو شکست دی تھی ۔مذکورہ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
قومی ٹیم آج آرام کرے گی جب کہ ڈونیڈن کا معرکہ سر کرنے کے لیے کل دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں 46 رنز جب کہ ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 21 رنز سے شکست دی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More