لاہر(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوگی۔قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا 19 ارکان پر مشتمل پاکستان ٹیم کا پہلا گروپ آج امریکی شہر ڈیلاس کے لیے روانہ ہوگا۔ پہلے گروپ میں قومی کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین شامل ہوں گے۔
قومی ٹیم کا دوسرا گروپ بھی آج ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں امریکا کے لیے اڑان بھرے گا، اس گروپ میں 9 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کو 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلا میچ بارش کی نظر، دوسرا انگلینڈ کے نام، تیسرا پھر بارش سے متاثر اور چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پھر میدان مارا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے کمزور آئرلینڈ کے خلاف بھی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔
اگلی پوسٹ