اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل برڈ کوپر سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی بحری اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشق 2023 کے کامیاب انعقاد پر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو مبارک باد پیش کی۔