پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ کے 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، احمد رسول بنگش، آصف رفیق اور ڈاکٹر نجیب اللّٰہ بحیثیت وزراء کابینہ کا حصہ بن گئے۔
اس کے علاوہ نگراں وزراء میں ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اور سید عامر شامل ہیں۔