نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان

دبئی(پاک ترک نیوز) ورلڈ کپ 2023 سے قبل آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی قومی کپتان بابراعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 898 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارتی ٹیم کے بلے باز شبمن گل رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اوپنر امام الحق 728 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے امام الحق سے پانچویں پوزیشن چھین لی۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج اور آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ کے پوائنٹس برابر ہیں تاہم کارکردگی کے اعتبار سے محمد سراج 669 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی دو درجہ ترقی کے بعد 632 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت 116ریٹنگ کے ساتھ پہلے، پاکستان 115ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 112 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More