پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر کی آئندہ قسط 8دسمبر کو جاری ہو گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 7 دسمبر کو پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے جائزے کے تحت سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔ جس کے ایک روز بعد 8 دسمبر کو ملک کے لئے تقریباً 70 کروڑ ڈالر اگلی قسط ادا کر دی جائے گی۔
۔پاکستان میں سٹاف لیول مزاکرات کے لئے آنے والے آئی ایم ایفمشن کے اختتامی بیان کے مطابق آٓئی ایم ایف عملےاور پاکستانی حکام 15 نومبر کو اسلام آباد میںسٹاف لیول معہدے پر متفق ہوئے۔ اس سے پاکستان کو 528 ملین ایس ڈی آر یعنی تقریباً 700 ملین ڈالرتک رسائی حاصل ہو سکے گی۔جس کے نتیجے میں پاکستان سے اسٹینڈ بائی معاہدے کے 3ارب ڈالر میں سے 1.9ارب ڈالر ادا ہو جائیں گے۔
آئی ایم ایف مشن نے حکام سے مارکیٹ کے تعین کی شرح مبادلہ پر واپس آنے کا مطالبہ کیا تھا اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی، اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور مشکل عالمی مالیاتی حالات کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کو اجاگر کیا تھا اور حکام کو لچک پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔مشن نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حکام کی پالیسی اور اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم بیرونی امداد کی بروقت فراہمی اہم ہے کیونکہ حکومت کثیر جہتی اور سرکاری دو طرفہ شراکت داروں کے ساتھ مصروفیت کو تیز کر رہی ہے۔
فنڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے نے پاکستان کے منصوبہ بند مالی استحکام کو آگے بڑھانے، توانائی کے شعبے میں لاگت میں کمی لانے والی اصلاحات کو تیز کرنے، مارکیٹ کی طرف سے طے شدہ شرح مبادلہ کی واپسی کو مکمل کرنے اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سرکاری اداروں اور گورننس اصلاحات کو آگے بڑھانے کے عزم کی حمایت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More