غزہ میں شہید افراد کی تعداد 37431ہوگئی ،85653افراد زخمی ہوئے ،وزارت صحت

غزہ (پاک ترک نیوز) غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ساڑھے آٹھ ماہ کی جنگ کے دوران اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 37431فلسطینی شہید جبکہ 85653شہری زخمی ہوئے ہیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 35 رہی ہے۔
یاد رہے ہلاک ہونے اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔
جنگ کے دوران کل زخمی ہونے والوں کی تعداد 85653 ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران غزہ میں ہسپتالوں کی تعداد ٹارگٹڈ بمباری کے باعث کم سے کم ہو کر رہ گئی ہے۔ اکثر ہسپتال اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More