ترکیہ میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 5 افراد ہلاک، تحقیقات جاری ہیں۔
وزارت قومی دفاع نے بتایا کہ دارالحکومت انقرہ کے باہر تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر راکٹ اور دھماکہ خیز مواد کے پلانٹ میں دھماکے سے پانچ کارکن ہلاک ہو گئے۔
وزارت قومی دفاع کا کہنا ہے کہ "انقرہ کے Elmadağ ضلع میں MKE (مکینیکل اینڈ کیمیکل انڈسٹری کارپوریشن) کی راکٹ اور دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری میں ایک دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ہمارے پانچ کارکن ہلاک ہو گئے۔ واقعے کے حوالے سے عدالتی اور انتظامی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More