ہوائی کے جنگل میں آتشزدگی سے ہلاک افراد کی تعداد 36ہو گئی

ہوائی (پاک ترک نیوز) ہوائی کے جزیرے ماوئی میں جنگل میں لگنے والی آگ سے ہلاک افرادکی تعداد 36ہوگئی ۔
آگ نے امریکی جزیرے ہوائی کے ماوئی جزیرے پر واقع ریزورٹ شہر لاہائنا کے زیادہ تر حصے کو تباہ کر دیا ہے، ریاست کے رہائشیوں نے اسے "Apocalypse” کا نام دیا ہے ۔آتشزدگی کے باعث 36افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کئی ہزار افراد اپنا سب کچھ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئےہیں ۔
ماوئی کاؤنٹی کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں ۔
ہوائی کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ آگ گزشتہ روزشروع ہوگئی جس سے گھروں، کاروباروں اور یوٹیلیٹیز کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ نیز ماوئی جزیرے پر 35,000 سے زیادہ افراد رہائش پذیر تھے۔
سمندری طوفان ڈورا کی تیز ہواؤں کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More