کمپالا(پاک ترک نیوز) یوگنڈا میں عسکریت پسندوں کے سکول پر حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق قصبے کے میئر اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مغربی یوگنڈا کے مپونڈوے قصبے میں سکول پر ہونے والے مہلک حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 40 ہو گئی ہے۔
لائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ایف ڈی) کے ارکان نے مشرقی کانگو میں واقع یوگنڈا کے ایک گروپ جس نے اسلامک سٹیٹ سے وفاداری کا عہد کیا ہے، نے مپونڈوے میں لوبیریرا سیکنڈری سکول پر حملہ کیا، ایک ہاسٹلر کو آگ لگا دی اور کھانا لوٹ لیا۔
میئر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں طلباء، ایک گارڈ اور مقامی کمیونٹی کے دو افراد شامل ہیں جنہیں سکول کے باہر ہلاک کیا گیا تھا۔