رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ سے زائد ہوگئی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے زائد ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے۔اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ، 4 لاکھ 44 ہزار 891 ہوگئی۔ ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار 683 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہے۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 اور سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہے۔ خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 ہوگئی۔ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہوگئی۔ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 774 ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More