ریاض سیزن فٹبال لیگ میں میسی اور رونالڈو کا جوڑ اب فروری 2024میں پڑے گا

ریاض (پاک ترک نیوز)
لیو نل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان سعودی عرب کی سر زمین پر جلد ہی آخری جوڑ پڑے گا جب انٹر میامی اور النصرفٹبال کلب تین ماہ بعد ریاض سیزن کپ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
فروری 2024 میں ہونے والےاس ٹورنامنٹ میں دنیا کے نامور فٹ بال اسٹارز شامل ہوں گے۔ جن میں سعودی کلب النصر کے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور یو ایس کلب انٹر میامی کے ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی شامل ہیں۔فٹبال کی دنیا کے اس تاریخی مقابلے کو "دی لاسٹ ڈانس” کا نام دیا گیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں فیفا کلب ورلڈ کپ کی رنر اپ الہلال سعودی کلب بھی شامل ہو گا جس کی قیادت سربیا کے سٹار الیگزینڈر میترووچ کر رہے ہیں اور ایشیا کے بہترین کھلاڑی کپتان سالم الدوسری بھی شامل ہیں۔
سعودی عربین جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے صدر ترکی الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن اور انٹر میامی سی ایف نے ریاض سیزن کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ریاض سیزن کپ کے میچز ریاض میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں دو سعودی کلبوں الہلال اور النصر سمیت انٹر میامی سی ایف حصہ لیں گے ۔ اور اس کے میچز لیگ فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے شیڈول کا اعلان بعد کی تاریخ میں کیا جائے گا۔یہ ٹورنامنٹ فروری 2024 کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونا ہے۔جس کی افتتاحی تقریب سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگڈم ایرینا میں منعقد کی جائے گی جس میں حصہ لینے والے تمام کلبوں کے ستارےشرکت کریں گے۔ یہ ریاض سیزن کا چوتھا ایڈیشن ہے۔
ترکی الشیخ نے انٹر میامی سی ایف کی شرکت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ تینوں کلبوں کے لیے کھیلنے والے شاندار بین الاقوامی فٹ بال اسٹارز کی بدولت اس ٹورنامنٹ کو دنیا بھر میں دیکھا جائےگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لیگ ان بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی توسیع ہے جو ریاض سیزن مہمانوں اور دنیا کو پیش کرتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More