آئرلینڈ و انگلینڈ سے ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان ٹیم کے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔
قومی ٹیم مئی میں آئرلینڈ اور ٹی20 کی دفاعی چیمپئین انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے یورپ روانہ ہوگی۔
دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کو نیدرلینڈ کے خلاف تین ٹی20 میچز بھی کھیلنا تھے تاہم پی سی بی کی درخواست پر 3 میچوں کی سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی میں گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، پاکستان ہی ایونٹ کی میزبانی کرے گا،شریک ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا گیا ہے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ بھارت سمیت تمام 8 ٹیمیں ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کا سفر کریں گی اور ہائبرڈ ماڈل کے کسی طور قابل قبول نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More