فلسطینی اتھارٹی کا ملک میں پہلے سعودی سفیر کا خیر مقدم

رام اللہ (پاک ترک نیوز) فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین میں پہلے سعودی سفیر کا خیر مقدم کیا ہے۔فلسطین میں پہلے سعودی سفیر نایف السدیری فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو اپنی اسناد پیش کرنے والے ہیں۔
السدیری اور ان کے ہمراہ وفد دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو اردن سے کراما کراسنگ کے ذریعے مقبوضہ مغربی کنارے پہنچے جو بدھ کو ختم ہوگا۔
وہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ ساتھ عباس اور وزیر اعظم محمد شتیہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے سعودی سفیر کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دو بہنوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More