یوم پاکستان پر ایوان صدر میں ہونیوالی پریڈ ملتوی،25مارچ کو ہوگی

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یومِ پاکستان کی ایوانِ صدر میں ہونے والی پریڈ خراب موسم کے باعث ملتوی کر دی گئی۔اب پریڈ 25مارچ کو ہو گی ۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔
اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔
آج یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More