ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا۔
پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی جانب سے اراکین اسمبلی کو 90 شاہراہ قائداعظم پہنچنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔مسلم لیگ ن اور تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو افطار ڈنر بھی دیا جائے گا جس کی تیاری جاری ہیں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز ملتوی کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More