اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ آخری مراحل میں ہے، نیتن یاہو

نیویارک (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاکہناہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن ایک نیا مشرق وسطیٰ تشکیل دے گا ، فلسطینیوں کو یہودیوں کے لیے الگ یہودی ریاست کے قیام کے حق کو تسلیم کرنا ہو گا ۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ دوسرے عرب ملکوں کو بھی امن معاہدے کرنے پر آمادہ کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی سرپرستی میں اسرائیل ، سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان اسرائیل کو تسلیم کر کے سفارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More