اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت 300روپے سے بھی نیچے آنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے ۔پر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 36 سے 38 روپے کم ہوسکتی ہے کیونکہ تیل کی عالمی قیمتیں 99 ڈالر فی بیرل سے 12 فیصد کم ہو کر 87 ڈالر پر آگئی ہیں،اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 فیصد بہتری ہوئی۔
سابقہ پوسٹ