آئی ایم ایف کے دبائو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے اضافے کا امکان

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے دبائو پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے تک اضافے کاامکان ہے ۔
وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پرپٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More