پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 50پیسے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے 50پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔
نئی حکومت کی تشکیل سے قبل عوام کیلئے بری خبر آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روپے سے زائد مہنگی ہو سکتی ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7.50 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 7.50 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج جمعرات کو حکومت کو بھجوائے گا،وزارت خزانہ نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 76 پیسے،مٹی کا تیل بھی 41 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے،اوگراذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کے تناسب سے ہو سکتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More