انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے دوران نئے اقتصادی معاہدوں کا امکان ہے ۔
ایک ترک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان نئے اقتصادی معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے کیونکہ صدر رجب طیب اردوان جلد ہی خلیجی ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔
وزیر خزانہ مہمت سمیک نے کہا کہ توقع ہے کہ انقرہ اور ابوظہبی دورے کے موقع پر ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
سمیک نے دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ ہم اگلے دو ہفتوں میں کام مکمل کر لیں گے۔ ہمارے صدر ممکنہ طور پر اس کے بعد وہاں کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران ممکنہ طور پر ایک فریم ورک معاہدہ ہو جائے گا۔
ان کا مزید تفصیلات بتائے بغیر کہنا تھا کہ یہ کافی جامع معاہدہ ہو گا اور ہم نے تکنیکی طور پر کافی کام کرلیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اردوان اگلے ہفتے لیتھوانیا میں نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
یہ دورہ نائب صدر Cevdet Yılmaz اور Şimşek کے 22 جون کو متحدہ عرب امارات کے دورے کے بعد ہوگا، جس کے دوران انہوں نے حکام سے ملاقاتیں کیں اور وفود کی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔
سابقہ پوسٹ