پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک کمی کا امکان ہے، اوگرا کی سمری پر پٹرول 5 تا 10 روپے جبکہ ڈیزل پر 10روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پٹرول 5 سے 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
آئندہ 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 76.95 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی جارہی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More