صدر مملکت نے چین کے نائب وزیراعظم کو ہلال پاکستان سے نواز دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان سے نواز دیا ۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کو ہلال پاکستان سے نوازا۔
وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ ،وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔
سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے غیر ملکی شخصیات کو نوازا جاتا ہے، ایوارڈ پاکستانی مفاد میں قابل قدر خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More