مزدوروں کے حقوق سے متعلق جلد قومی لیبر کانفرنس کا انعقاد کرینگے ، صدر ، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن پر مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ محنت کش طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ محنت کشوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے پالیسیوں کے عمل درآمد میں ریاست کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزدوروں کے حقوق کے لیے کردار ادا کریں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کش پاکستان کی ترقی کے لیے خون پسینہ بہاتے ہیں۔ مہنگائی نے مزدور طبقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، مزدوروں کے حقوق سے متعلق جلد قومی لیبر کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے مستقل مزاجی سے محنت کرنا ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More