اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے پر خط لکھ دیا۔
صدر مملکت عارف علوی کو خط میں الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس خط کے ذریعے صدر کو انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر اعتماد میں لیا گیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 روز قبل پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے تھے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امن و امان کی صورتحال سازگار نہیں ہے۔