عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے ،احسن اقبال

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 10 لاکھ بیرول یومیہ پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کے بعد سال کے آخر تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچے کا خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے توانائی پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔اگر ہم فیوسل فیول اور تیل کے اوپر انحصار کریں گے تو ہماری معیشت اسی طرح خطرات میں گھری رہے گی تو حکومت کوشش کر رہی ہے کہ دو طرح کے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ایک اقدام یہ ہے کہ ہم توانائی کی بچت کریں اور اس کیلئے آج جو کابینہ نے پیکج منظور کیا تھا کہ انرجی کو بچانے کے لیے دکانوں اور کمرشل سینٹرز کو رات 8 بجے بند ہونا چاہیے، اسی طرح جو لائٹس ہیں جو پرانے بلب ہیں، ان کو ختم کرکے ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایک بار پھر 10 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے خطرہ ہے کہ سال کے آخر تک تیل کی قیمتیں ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی طرح جو گیزرز ہیں، ان کی صلاحیت کو بڑھایا جائے، یہ وہ اقدامات ہیں جن کے ذریعے ہم سالانہ ایک ارب ڈالر کی بچت کرسکتے ہیں، کابینہ نے اس حوالے سے فیصلہ کیا تھا تاہم اس میں صوبائی حکومتیں شریک نہیں تھیں تو آج این ای سی میں ہم اسے دوبارہ اس لیے لے کر گئے کہ وہاں اجلاس میں صوبائی حکومتیں بھی شریک تھیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More