پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔عالمی منڈی میں ڈیزل 4 ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، اسی تناسب سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 45 پیسے کی کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 16 اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹرکی کمی ہو چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More