پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان ہے ۔پٹرول 15روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے تک کمی کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو ماہ بعد کمی کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 15روپے ،ہائی سٹیڈ ڈیزل 10جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، تاہم پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں زیادہ کمی کا امکان نہیں۔ حکومت پٹرول پر 60 روپے، ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کرینگے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More