اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کے منصوبے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔آج پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔ پیٹرول کی قیمت 298 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے پر غور کر رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے آج 15 اپریل کی رات کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔