وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف ’’عزم استحکام آپریشن‘‘ شروع کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف ’’عزم استحکام آپریشن‘‘شروع کرنے کی منظوری دیدی۔
ایپکس کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عزم استحکام آپریشن تمام سٹیک ہولڈرز بشمول چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان اتفاق رائے کے بعد لانچ کرنے کی منظوری دی گئی، عزم استحکام ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے قومی عزم کا اظہار ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ایپکس کمیٹی میں چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے، نئے ایس او پیز متعلقہ اداروں کو بھجوا دیئے گئے، ایس او پیز چینی باشندوں کو جامع سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More